ڈی پی او جہلم کا اردل روم، 9 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، سخت ہدایات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے ڈی پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پیش ہونے والے افسران و اہلکاران کے مؤقف کو تفصیل سے سنا گیا اور میرٹ پر فیصلے سنائے گئے۔

latest urdu news

اردل روم کے دوران شوکاز نوٹسز پر فیصلے سناتے ہوئے 3 پولیس افسران و جوانوں کو سنشور، 3 اہلکاروں کو وارننگ جبکہ مزید 3 اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز داخل دفتر کر دیے گئے۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، فرض شناسی اور محنت کے ساتھ انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

جہلم میں گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی 4 سالہ بچی دریائے جہلم کے بیلے سے بازیاب، ملزم گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین نظم و ضبط اور اعلیٰ تربیت ہی ایک اچھے پولیس افسر کی پہچان ہے، جبکہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter