دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں 7 سالہ بچہ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی نکال لی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جہلم میں الجلال کنارے کے قریب پیش آیا، جہاں 7 سالہ بچہ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 7 سالہ بچہ نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے لیے ایک ریسکیو وہیکل، ایک ایمبولینس، ایک کشتی اور 7 ریسکیورز پر مشتمل خصوصی ٹیم موقع پر پہنچی جس میں 2 سکوبا ڈائیورز اور 3 ماہر تیراک بھی شامل تھے۔

جہلم میں موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم، 23 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سکوبا ڈائیونگ اور لائن سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ دیر جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد بچے کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت آیان ولد فیض اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پروفیسر کالونی جہلم کا رہائشی تھا۔

ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter