بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ اپنے بھانجے ودت اولاک کی ٹریفک حادثے میں موت پر شدید غمزدہ ہیں۔ گلوکار نے اس سانحے کو اپنی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بھانجے کو کھونا ان کے لیے ناقابل برداشت صدمہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان ہلاک ہوگئے تھے، جن میں معروف گلوکار ہنی سنگھ کا بھانجا بھی شامل تھا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں جان سے جانے والے نوجوانوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد دونوں خاندانوں میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
ہنی سنگھ کے بھانجے کی شناخت
بھارتی میڈیا کے مطابق ودت اولاک گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے تھے۔ وہ پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش کے بیٹے تھے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے دوسرے نوجوان آروو تلوار معروف مٹھائی کی دکان کے مالک کے بیٹے تھے۔ دونوں نوجوانوں کی اچانک موت نے ان کے اہل خانہ اور قریبی عزیزوں کو غمزدہ کردیا۔
دلجیت دوسانجھ نے فلم ’’ستلج‘‘ کا معاوضہ صرف ایک روپیہ لیا، ہدایتکار کا انکشاف
’اپنے بھانجے کو کھونا انتہائی تکلیف دہ ہے‘
ہنی سنگھ نے اپنے بھانجے کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک تاریک دہائی ہے۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ اپنے بھانجے کو کھونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان کے اس بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس حادثے کے باعث کس قدر صدمے سے دوچار ہیں۔
حادثے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر بھارتی شوبز اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت مداح بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
