پاکستانی اداکارہ Sajal Aly نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک اداکاری صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ خود کو مختلف انداز میں دریافت کرنے اور اظہار کا ایک منفرد ذریعہ ہے، اور وہ اپنے لیے اس سے بہتر کسی اور کیریئر کا تصور نہیں کرتیں۔
حال ہی میں ایک میک اپ ماسٹر کلاس میں بطور مہمان شریک ہونے والی سجل علی نے اپنے فنی سفر اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اداکاری نے انہیں مختلف جذبات اور احساسات کو سمجھنے اور انہیں بھرپور انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ معاشرتی روایات اور توقعات بعض اوقات انسان کے جذباتی اظہار کو محدود کر دیتی ہیں، لیکن اداکاری ایک ایسا میدان ہے جہاں وہ بلا جھجھک اپنے خیالات اور احساسات کو مختلف کرداروں کے ذریعے سامنے لا سکتی ہیں۔
زارا نور نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی
سجل علی نے مزید کہا کہ اداکاری انہیں آزادی کا احساس دلاتی ہے۔ ان کے مطابق کسی کردار کے ذریعے کھل کر ہنسنا، بے باکی سے گفتگو کرنا یا مختلف جذبات کا اظہار کرنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ ہوتا ہے، جو عام زندگی میں ہر شخص کو میسر نہیں آتا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنِ اداکاری نے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو سنوارا بلکہ انہیں اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے اور نکھارنے میں بھی مدد دی ہے۔
