لالہ موسیٰ اسٹیشن چوک سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبداللہ ہسپتال کے قریب سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کی تدفین شیخاں والا قبرستان میں کر دی گئی، پولیس نے یوتھ کونسل کے ذریعے شناخت کی کوشش کی۔

لالہ موسیٰ شہر کے مصروف ترین علاقے اسٹیشن چوک کے قریب واقع عبداللہ ہسپتال کے سامنے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 50 سے 55 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

latest urdu news

پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، متوفی کی نہ شناخت ہو سکی اور نہ ہی کوئی سراغ ملا جس سے اس کے اہل خانہ یا رہائش کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پولیس نے انسانی ہمدردی کے تحت نعش کو لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے حوالے کیا تاکہ شناخت کی ممکنہ کوشش کی جا سکے اور تدفین کے انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کیے جائیں۔

بعد ازاں یوتھ کونسل کی معاونت سے متوفی کی تجہیز و تکفین کی گئی اور لاش کو شیخاں والا قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

تدفین کے موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مقامی شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اور معاشرتی سطح پر انسانی ہمدردی کے جذبے کو قابل تحسین قرار دیا۔

یاد رہے کہ پولیس عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ اگر کوئی اس شخص کو پہچانتا ہو یا کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر تھانہ سٹی سے رابطہ کرے، تاکہ متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter