گجرات میں عطائیت کے خلاف کارروائی، غیر قانونی کلینک سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں محکمہ صحت نے عطائیت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف کلینکس کی جانچ پڑتال کی۔ اس مہم کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان نعیم نے کی، جنہوں نے مشتبہ طبی مراکز کا معائنہ کیا۔

latest urdu news

کارروائی کے دوران چک سادہ میں واقع "اناس کلینک” کا دورہ کیا گیا جہاں غیر قانونی ایلوپیتھک پریکٹس سامنے آئی۔ کلینک پر ایک مستند ڈاکٹر کا نام اور بورڈ آویزاں تھا، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈاکٹر اس وقت کسی اور علاقے میں پریکٹس کر رہا تھا، جس سے اس کے نام کے غلط استعمال کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے موقع پر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کلینک کو سیل کر دیا اور کیس مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا۔

گجرات میں انسدادِ عطائیت مہم جاری، متعدد دیہاتوں میں چھاپے، ایک غیر قانونی کلینک سیل

رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک کلینک کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر اسے بند کر دیا گیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عطائیت کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter