5
گجرات میں دھیرکے کلاں اسٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ پر دو مزدا ٹرکوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک خراب مزدا ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا، اسی دوران گجرات سے لاہور جانے والا دوسرا مزدا ٹرک پیچھے سے اس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے وقت 30 سالہ نجیب اللہ ولد شاہ وزیر، جو چارسدہ کا رہائشی اور خراب ٹرک کا ڈرائیور تھا، گاڑی کے نیچے چٹائی بچھا کر موجود تھا۔
حادثے کے باعث دوسرا ٹرک نجیب اللہ کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
گجرات: یونیورسٹی وین سے تصادم کے بعد ڈرائیور پر تشدد، تین ملزمان گرفتار
ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحویل میں لے کر عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا۔
