گجرات میں شجرکاری مہم تیز، دھول کالاں میں ہزاروں پودے لگانے کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے دھول کالاں میں جاری شجرکاری مہم کے دوران پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گرین پاکستان اینڈ کلین پاکستان غلام رسول پاکستانی، کنزرویٹر فاریسٹ گوجرانوالہ سرکل مظہر مسعود، ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ گجرات سجاد حیدر زیدی اور کارواں ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن و گرین ایکسپریس کے بانی مظہر ہاشمی بھی موجود تھے۔

latest urdu news

بریفنگ کے دوران حکام کو آگاہ کیا گیا کہ دھول کالاں میں مجموعی طور پر 8 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے "پلانٹ فار پاکستان” پروگرام کے تحت ضلع بھر میں 30 اپریل تک 2 لاکھ 54 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کی تکمیل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

شجرکاری مہم کے دوران ڈی سی گجرات کیجانب سے پودوں کی تقسیم

اس موقع پر شرکاء نے شجرکاری کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور سرسبز ماحول کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter