آئینی ترامیم :جے یو آئی کا اتفاق ، پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،جے یو آئی (ف )کی جانب سے آئینی پیکیج پر اتفاق کرلیاگیا جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مرکزی رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے بل پر ووٹ نہیں دے گی، آئینی ترامیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے ۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے دکھ کو اپنا سمجھ کرکردار ادا کیا،آج بھی ہم نے حکومتی مسودے پر غور کیا ، پی ٹی آئی آئینی ترامیم کیلئے اسمبلی میں ووٹ نہیں دے گی۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہمیشہ ساتھ رہے گا ، ہمارا ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ، ہم عمران خان کی ہدایت کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آئینی پیکج پر اتفاق کیا ، تحریک انصاف نے آئینی ترامیم سے متعلق ہمارے کردار کی تعریف کی ہے ۔

ہم نے آئینی ترامیم میں مجموعی طور پر کالے سانپ کا زہر نکال دیا ، پی ٹی آئی کو بنیادی مسودے پر کوئی اختلاف نہیں، اس پر پی ٹی آئی نے بھی اتفاق کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter