گجرات میں پولیس لائٹس لگا کر سرکاری گاڑی ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے ویگو کلچر اور گاڑیوں پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس نصب کرکے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر پولیس لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز انسپکٹر مجاہد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹس نصب کرکے اسے سرکاری گاڑی ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کیا۔

گاڑی اور پولیس لائٹس قبضے میں لے لی گئیں

پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت اویس علی ولد عبدالسام کے نام سے کی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کی گاڑی اور اس پر نصب پولیس لائٹس بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، صرافہ بازار سے طلائی زیورات لے کر فرار 2 خواتین گرفتار

قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ڈی پی او

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ پولیس لائٹس کا غیر قانونی استعمال کرکے عوام پر رعب جمانے اور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر اپنی مرضی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ماخذ: گجرات پولیس

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں