اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کر گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں، جبکہ ان کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔

latest urdu news

اداکارہ میرا نے نیویارک میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق شائستہ عباس کئی برس سے کینسر کے مرض کے خلاف زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں، تاہم طویل علالت کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

شائستہ کی بیماری کے دوران ان کی صحت کئی مرتبہ خراب ہوئی اور انہیں مختلف اوقات میں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ کچھ عرصہ طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر بھیج دیا جاتا تھا، لیکن بعد ازاں دوبارہ اسپتال منتقل کرنا پڑتا تھا۔

میرا کو بہن سے آخری ملاقات کے لیے ویزا نہ مل سکا

اداکارہ میرا نے بہن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شائستہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن سے متعدد بار ویزا جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔

میرا کے مطابق انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی درخواستیں دیں تاکہ وہ اپنی بیمار بہن سے ملاقات کے لیے لندن جا سکیں، لیکن انہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

اداکارہ میرا پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، بعد میں ملازمہ نے بیان واپس لے لیا

شائستہ عباس دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں

میرا اور شائستہ کی ایک اور بہن اقصیٰ عباس، جو یورپ میں مقیم ہیں، نے بھی جیو نیوز سے گفتگو میں شائستہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

اقصیٰ عباس کے مطابق شائستہ گزشتہ دو ماہ سے لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اس سے پہلے بھی تقریباً ایک سال کے دوران ان کی طبیعت کئی مرتبہ بگڑی، جس کے باعث انہیں بار بار اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ صحت میں بہتری آنے پر انہیں گھر منتقل کردیا جاتا تھا۔

میرا نے بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کرلیا

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر سے خاندان اور عزیز و اقارب میں غم کی فضا ہے، جبکہ میرا نے اپنی بہن کی طویل بیماری اور وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں