معروف پاکستانی اداکارہ میرا سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں مبینہ طور پر اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے بعد میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین نے ایک انٹرویو میں اداکارہ پر متعدد مرتبہ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔ ملازمہ نے دعویٰ کیا کہ مبینہ تشدد کے باعث اس کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔
ملازمہ نے اپنے بیان میں اداکارہ کی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ان کا رویہ معمول کے مطابق نہیں۔
تاہم بعد ازاں یاسمین کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے پہلے مؤقف سے مختلف بیان دیا۔ ملازمہ نے دعویٰ کیا کہ اس کی سابقہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔
“فنکاروں کو عزت دی جائے”: اداکارہ میرا کا طنزیہ سوال پر سخت ردعمل
نئے بیان میں یاسمین نے میرا کے بارے میں کہا کہ وہ بہت اچھی ہیں اور وہ اب بھی اداکارہ کے گھر میں کام کر رہی ہے۔
ملازمہ کے دونوں بیانات میں واضح تضاد کے باعث معاملہ سوشل میڈیا پر مزید زیر بحث آگیا ہے، جبکہ وائرل ویڈیو اور دونوں بیانات کی آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا ماضی میں بھی مختلف تنازعات اور وائرل ویڈیوز کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں۔
