سیالکوٹ میں وفاقی محکموں کے خلاف 70 شکایات کی سماعت، 50 کا موقع پر فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ: انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے سیالکوٹ میں وفاقی محکموں کے خلاف شہریوں کی شکایات کی سماعت کی، جہاں مجموعی طور پر 70 شکایات سنی گئیں۔ ان میں سے 50 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کرتے ہوئے شکایت کنندگان کو ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ 20 شکایات کو آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔

latest urdu news

گیپکو، سوئی گیس اور دیگر اداروں کے خلاف شکایات

16 ستمبر 2026 کو جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں ہونے والی سماعت کے دوران شہریوں نے مختلف وفاقی محکموں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔

بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)، ایف آئی اے، اسٹیٹ لائف انشورنس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاسپورٹ آفس، پاکستان بیت المال، پی ٹی سی ایل اور ای او بی آئی سمیت دیگر وفاقی اداروں کے حوالے سے تھیں۔

سماعت کے دوران شکایت کنندگان کے ساتھ متعلقہ وفاقی اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ انچارج وفاقی محتسب نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد متعدد شکایات پر موقع پر ہی فیصلے کیے اور متعلقہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا آر پی او آفس گوجرانوالہ کا دورہ

20 شکایات آئندہ سماعت تک ملتوی

وفاقی محتسب ریجنل آفس کے مطابق 70 شکایات میں سے 50 کا فیصلہ موقع پر ہی کر دیا گیا، جبکہ باقی 20 شکایات کو مزید کارروائی اور آئندہ سماعت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران وفاقی محکموں کے خلاف شہریوں کی جانب سے نئی شکایات بھی وصول کی گئیں، جن پر متعلقہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں نے وفاقی محتسب کے اقدام کو سراہا

سماعت کے موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی جانب سے اپنے شہر میں شکایات سننے کے اقدام کو سراہا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے دوروں کے انعقاد سے انہیں اپنے ہی شہر میں حاضر ہوکر متعلقہ وفاقی اداروں کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرنے اور مسائل کے حل کے لیے رجوع کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے اس نوعیت کی سماعتوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter