سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ 2400 روپے مہنگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

latest urdu news

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے مقامی صرافہ بازار میں سونا خریدنے والے صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ زیورات کی خریداری بھی پہلے کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ نیا بھاؤ سامنے آگیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 896 ڈالر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا تھا۔ تاہم آج کے اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے دوبارہ اوپر کی جانب سفر شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں