پی ٹی آئی نے 27 ستمبر احتجاج میں سرکاری مشینری یا وسائل استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری یا وسائل کسی صورت استعمال نہیں ہوں گے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرا دی۔

latest urdu news

عدالت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے باقاعدہ بیانِ حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کیے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دے سکتے؟ جیل سپرنٹنڈنٹ نے جواب جمع کرادیا

عدالت نے سرکاری مشینری یا وسائل کے سیاسی اجتماعات میں استعمال نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کو بھی تحریری حکم کا حصہ بنا دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter