اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مومنہ اقبال نے (ن) لیگ کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے خود پر اور اپنی بہن پر عائد کیے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا۔

latest urdu news

ثاقب چدھڑ کا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ردعمل دیا اور انٹرویو لینے والی میزبان کے ولیمے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے کہا کہ پوڈکاسٹ اپنی دوست کے ساتھ کیا گیا اور جعلی ثبوت بھی اسی کو دکھائے گئے، یہاں تک کہ ان ثبوتوں کی تصدیق بھی اپنی دوست سے کروائی گئی۔

مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ سب کچھ عوامی طور پر کررہے ہیں تو ثبوت بھی کیمرے پر عوام کے سامنے لانے چاہئیں تھے، تاکہ لوگ خود فیصلہ کرسکیں کہ الزامات سچ ہیں یا جھوٹ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے پابندی کے باعث وہ ثاقب چدھڑ کے وائس نوٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کی جانے والی ریکارڈڈ فون کالز منظرِ عام پر نہیں لاسکتیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع

مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ ان کے پاس موجود تقریباً 50 سیکنڈز کا مختصر وائس نوٹ ہی ثاقب چدھڑ کے مبینہ جھوٹے دعوؤں کا جواب دینے کیلئے کافی تھا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ ثاقب چدھڑ جو کرنا چاہتے ہیں کررہے ہیں، تاہم انہیں اللہ پر بھروسا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter