آبنائے ہرمز کا ’نیا نقشہ‘ شیئر کرنے پر ٹرمپ کا مذاق بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سکیورٹی چیف محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو "نیا امریکی علاقہ” قرار دینے کے دعوے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

latest urdu news

محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر ایک نقشہ شیئر کیا جس میں واشنگٹن اور آبنائے ہرمز کے درمیان طویل فاصلے جبکہ ایران اور آبنائے ہرمز کے درمیان صفر میل کا فاصلہ دکھایا گیا۔

نقشے پر درج تھا: "کچھ خواب حقیقت سے بہت دور ہوتے ہیں۔”

رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے میں امریکا کی ناکامی اور اس پر ملکیت کے دعوے کے درمیان فرق واشنگٹن اور آبنائے ہرمز کے درمیان 7 ہزار میل سے بھی زیادہ فاصلے سے واضح ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز "کھلی اور فعال” ہے، تاہم ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا بھی کہا۔

آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا بیان مذاقاً دیا گیا تھا: وائٹ ہاؤس

ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ نہ کوئی مذاکرات جاری ہیں اور نہ ہی کسی بات چیت کا شیڈول طے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter