آئی سی سی ورلڈکپ 2027: 10 ٹیموں کی براہِ راست رسائی مکمل، ویسٹ انڈیز کوالیفائر کھیلے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی 10 ٹیموں کی فہرست مکمل ہوگئی ہے، جبکہ سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

latest urdu news

2027 کا ورلڈکپ پہلی بار 14 ٹیموں پر مشتمل ہوگا اور جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔ ان میں سے میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو براہِ راست جگہ حاصل ہے، جبکہ باقی براہِ راست نشستیں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر دی گئی ہیں۔

براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان شامل ہیں، جبکہ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے بھی پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز براہِ راست رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے ورلڈکپ میں شرکت کے لیے فروری 2027 میں شیڈول کوالیفائر ایونٹ کھیلنا ہوگا۔

128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی تاریخی واپسی، آئی سی سی نے کوالیفکیشن نظام جاری کر دیا

آخری چار ٹیمیں 10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر سے منتخب ہوں گی، جس کے بعد 14 ٹیموں کا ورلڈکپ اسکواڈ مکمل ہوگا۔

ورلڈکپ 2027 اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا اور اس میں مجموعی طور پر 54 میچز ہوں گے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter