3 کروڑ روپے کے مالی تنازع پر سلمان خان اور بہن الویرا کو عدالت نے طلب کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری کو بینگ ہیومن جیولری شوروم سے متعلق تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کے مالی تنازع کے کیس میں چنڈی گڑھ کی ضلعی عدالت نے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے دونوں سمیت دیگر نامزد افراد کو 5 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ چنڈی گڑھ کے کاروباری شخص ارون گپتا کی جانب سے دائر کردہ فوجداری شکایت پر مبنی ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے بینگ ہیومن جیولری شوروم کے قیام کے لیے تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی، تاہم انہیں معاہدے کے تحت مطلوبہ تعاون، تشہیری سہولت اور بروقت جیولری کی فراہمی نہیں مل سکی۔

ارون گپتا نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ شوروم کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان خود شرکت کریں گے، تاہم ان کی جگہ اداکار آیوش شرما تقریب میں شریک ہوئے۔ شکایت کنندہ کے مطابق بعد میں جیولری کی سپلائی بھی متاثر ہوئی اور متعلقہ دفتر بند ہونے کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔

صحت سے متعلق افواہوں پر سلمان خان کا دلچسپ ردعمل، نئی تصاویر شیئر کردیں

رپورٹس کے مطابق یہ تنازع پہلی مرتبہ 2021 میں سامنے آیا تھا، جب چنڈی گڑھ پولیس نے سلمان خان، الویرا خان اور دیگر افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ اب تقریباً پانچ سال بعد معاملہ عدالتی کارروائی کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بینگ ہیومن فاؤنڈیشن نے شکایت میں عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ معاہدہ ایک لائسنس یافتہ کمپنی اور شکایت کنندہ کے درمیان ہوا تھا، جبکہ سلمان خان، الویرا خان اور فاؤنڈیشن براہِ راست اس معاہدے کا حصہ نہیں تھے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter