ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر براہِ راست وضاحت دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو منفرد انداز میں جواب دے دیا۔
سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ سیاہ رنگ کے کیژول لباس اور کاؤ بوائے ہیٹ میں پُراعتماد اور پُرسکون انداز میں نظر آئے۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن لکھا، "آپ لوگوں کی طبیعت کیسی ہے؟” جسے مداحوں نے ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر مزاحیہ اور مثبت ردعمل قرار دیا۔
سلمان خان کی نئی ویڈیوز نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے
چند روز قبل ایک افتتاحی تقریب میں سلمان خان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی جسمانی حالت پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ بعض صارفین نے انہیں پہلے سے کمزور قرار دیا، جبکہ کچھ نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور عمر کے اثرات کا بھی ذکر کیا۔
View this post on Instagram
تاہم سلمان خان نے ان خبروں پر کوئی براہِ راست بیان جاری کرنے کے بجائے اپنی تازہ تصاویر اور مختصر پیغام کے ذریعے یہ تاثر دیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور بے بنیاد افواہوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
