کراچی: گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران ایک باپ نے اپنے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رفیق علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے گھریلو جھگڑے کے دوران گولی ماری گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

میر رضا کیس: کراچی کے تفتیشی اور میڈیکو لیگل نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم والد کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter