آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور پلندری میں 10 اگست کی پولنگ ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال، بعض سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں کی درخواستوں سمیت متعلقہ اداروں سے موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پونچھ اور پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ووٹنگ نہیں ہوگی، تاہم ضلع باغ کے تین اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملتوی کیے گئے حلقوں کے لیے نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) 13 اور پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب

کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ ملتوی کرنے کا مقصد انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنانا ہے، جبکہ انتخابی عمل پر عوامی اعتماد برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter