آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) 13 اور پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب رہی۔

latest urdu news

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ تاہم حلقہ ایل اے-27 میں شدید موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ عملہ اور انتخابی سامان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث وہاں کے 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

اب تک سامنے آنے والے 18 حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق:

  • پاکستان مسلم لیگ (ن): 13 نشستیں
  • پاکستان پیپلز پارٹی: 5 نشستیں

نمایاں نتائج

  • ایل اے-25 (نیلم ویلی 1): مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر کامیاب۔
  • ایل اے-26 (نیلم ویلی 2): پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید کامیاب۔
  • ایل اے-29 (مظفرآباد 3): پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان کامیاب۔
  • ایل اے-30 (مظفرآباد 4): مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی کامیاب۔
  • ایل اے-32 (مظفرآباد 6): مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر کامیاب۔
  • ایل اے-33 (مظفرآباد 7): پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی کامیاب۔

مسلم لیگ (ن) نے جموں 1، جموں 2، جموں 3، جموں 4، جموں 5، جموں 6، کشمیر ویلی 2، کشمیر ویلی 3، کشمیر ویلی 4 اور کشمیر ویلی 5 سمیت متعدد نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

آزاد کشمیر انتخابات: 45 میں سے 23 نشستوں پر کامیابی، مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کر لی: رانا ثناء اللہ

پیپلز پارٹی نے کشمیر ویلی 1 اور کشمیر ویلی 6 سمیت مجموعی طور پر 5 نشستیں اپنے نام کیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام حلقوں کے حتمی اور سرکاری نتائج جاری ہونے کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter