بابر اعظم نے شکست کی وجہ بیٹنگ کو قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے تین روز تک اچھی کرکٹ کھیلی، تاہم چوتھے روز بیٹنگ میں ناکامی میچ کا رخ بدل گئی۔

latest urdu news

پوسٹ میچ گفتگو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ کا نتیجہ مکمل طور پر ہمارے اختیار میں نہیں رہا، جبکہ ویسٹ انڈیز نے مقامی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نئی گیند کے ابتدائی اوورز میں زیادہ ذمہ داری سے کھیلنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی اور آئندہ میچوں میں ان پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔

بابر اعظم کا عزم، ماضی سے سبق سیکھ کر نئی حکمت عملی کے ساتھ کپتانی کروں گا

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان 282 رنز پر آؤٹ ہوگیا، جبکہ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 120 رنز بنا سکی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter