تیل مہنگا کرنا حکومتی مجبوری، عالمی صورتحال کے باعث قیمتیں بڑھیں: احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنجروڑ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کی مجبوری ہے، کیونکہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوا، جس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک پر پڑے ہیں۔

latest urdu news

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دنیا کے 193 ممالک اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مشکل معاشی فیصلے کیے ہیں تاکہ ملک کو معاشی استحکام کی طرف لے جایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مصنوعی طور پر تیل سستا رکھنے کی پالیسی سے معیشت کو نقصان پہنچا، جبکہ موجودہ حکومت معاشی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا کے تنازع میں پاکستان کے سفارتی کردار کو برطانیہ، روس اور چین سمیت مختلف ممالک نے سراہا ہے، اور امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکس اور لیوی کا بڑا حصہ، لاگت کے مقابلے میں فی لیٹر 100 روپے سے زائد اضافہ

آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق احسن اقبال نے عوام سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی کامیابی بھارت کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر سیاسی پیغام ثابت ہوگی۔

نوٹ: اس خبر میں شامل معاشی اور سیاسی مؤقف وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر مبنی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter