آبنائے ہرمز میں حملے کی صورت میں ایران کے پل اور پاور پلانٹس نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز پر حملہ کیا گیا تو امریکا اس کے جواب میں ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔

latest urdu news

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کیا تو امریکا جواباً ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ اہداف میں تہران یا اس کے نواحی علاقوں میں واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری جہازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات پر آمادہ نہ ہوا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

عباس عراقچی کا ٹرمپ کو جواب، ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے، 20 فیصد ٹول بہت زیادہ ہے

ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter