آزاد کشمیر میں تیر سے شیر کا تاریخی شکار ہوگا، 27 جولائی فیصلہ کن دن ہوگا: بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 جولائی کے آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی ایسی کامیابی حاصل کرے گی جسے تاریخ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو وزیر دفاع خواجہ آصف کے متنازع بیان پر اب تک وضاحت دینی چاہیے تھی، اور جب تک وہ کابینہ کا حصہ ہیں، اسے حکومت کی پالیسی سمجھا جائے گا۔

latest urdu news

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔ ان کے مطابق اگر کسی ایک علاقے میں مسئلہ ہے تو پورے خطے کے عوام کو اس کی سزا دینا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کی بات کی، اب یہی حقوق آزاد کشمیر کے عوام کو بھی دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نمائندوں کو قومی اسمبلی میں عبوری مبصر (آبزرور) کی حیثیت سے نمائندگی ملنی چاہیے تاکہ ان کی آواز مؤثر انداز میں سنی جا سکے۔

بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں، خواجہ آصف سے متعلق رویہ مناسب نہیں تھا: رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مظفرآباد پہنچنے پر انہیں ایکشن کمیٹی کی جانب سے خط موصول ہوا، جس میں حالات بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ریاست اور احتجاج کرنے والے فریقین ایک ٹروتھ کمیشن تشکیل دیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں، اور تحقیقات مکمل ہونے تک احتجاج معطل کر دیا جائے تاکہ مذاکرات اور مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter