اٹلانٹا: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں انگلینڈ کے انتھونی گورڈن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔
ارجنٹینا نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں فرنانڈیز کے گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں مارٹینیز نے فیصلہ کن گول اسکور کرتے ہوئے ارجنٹینا کو 2-1 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے فرانس کو شکست دے کر 16 برس بعد فائنل میں جگہ بنا لی
اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جبکہ انگلینڈ کا 60 سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔
اب اتوار کی شب ہونے والے فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ اور فرانس ہفتے کی شب آمنے سامنے ہوں گے۔
