فیفا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے فرانس کو شکست دے کر 16 برس بعد فائنل میں جگہ بنا لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر 16 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

latest urdu news

ڈیلس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین نے آغاز ہی سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور فرانس کو دفاعی کھیل پر مجبور کر دیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول میکل اویارزابال نے 22ویں منٹ میں پنالٹی کک پر اسکور کیا، جو رواں ورلڈ کپ میں ان کا پانچواں گول بھی تھا۔

دوسرے ہاف میں اسپین نے اپنی برتری مزید مستحکم کرتے ہوئے 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو کے شاندار گول کی بدولت اسکور 2-0 کر دیا، جس کے بعد فرانس واپسی نہ کر سکا۔

فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 8 گول کیے تھے، اس اہم سیمی فائنل میں اسپین کے مضبوط دفاع کے سامنے کوئی گول کرنے میں ناکام رہے۔

فیفا ورلڈ کپ سے واپسی پر ناروے کی ٹیم کا تاریخی استقبال، ایک لاکھ سے زائد شائقین سڑکوں پر نکل آئے

اس کامیابی کے ساتھ اسپین 2010 کے بعد پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ دوسری جانب فرانس کی ٹیم مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا خواب پورا نہ کر سکی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter