چکوال: 9 سالہ ہانیہ احمد کی ہلاکت، والد نے سی سی ڈی اہلکار پر براہِ راست فائرنگ کا الزام عائد کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال میں 9 سالہ ہانیہ احمد کی ہلاکت کے واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ مقتولہ کے والد عدیل احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ نہیں کی بلکہ بچی سی سی ڈی کے ایک اہلکار کی براہِ راست فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔

latest urdu news

والد نے ڈی پی او چکوال کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ مقدمے میں حقائق کو مسخ کیا گیا اور واقعے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج شروع ہونے سے پہلے پولیس اہلکاروں نے ان سے سادے کاغذ پر زبردستی دستخط کروائے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔

عدیل احمد نے متعلقہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چکوال فائرنگ کیس: آسٹریلوی نژاد بچی کی ہلاکت پر گرفتار اہلکار جیل روانہ

دوسری جانب پولیس کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter