گجرات: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران حفظانِ صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد کاروباری مراکز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز 49 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا گیا، جن میں مختلف بے ضابطگیوں پر 22 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ 7 فوڈ یونٹس پر مجموعی طور پر 66 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ایک کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش بھی ضبط کرکے تلف کر دی گئیں تاکہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت خوراک سے محفوظ رکھا جا سکے۔
گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کریک ڈاؤن مہم، ناقص خوراک پر جرمانے اور کارروائیاں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
