محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس، گجرات میں ہم آہنگی پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں گجرات میں تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے کی۔

latest urdu news

اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، امام صاحبان، امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مذہبی رواداری کے فروغ اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علماء اور امام صاحبان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پرامن ماحول کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

گجرات: لاپتہ 11 سالہ بچی اقراء بحفاظت بازیاب، والدہ کے حوالے کر دی گئی

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ضلع گجرات میں محرم الحرام کے دوران امن، برداشت اور باہمی احترام کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter