محرم الحرام کے انتظامات، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی زیر صدارت اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیر صدارت لالہ موسیٰ میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔

latest urdu news

اجلاس میں ایس ایچ او سٹی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے نمائندگان، متعلقہ محکموں کے افسران اور جلوس منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا مشترکہ معائنہ کیا گیا جبکہ سڑکوں کی بندش، متبادل ٹریفک روٹس اور ڈائیورژن پلانز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی، عوامی تحفظ اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداروں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

ڈی پی او گجرات کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، این ایچ اے اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں گے

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter