ڈی پی او گجرات کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈی پی او گجرات نے امام بارگاہ گڑھا حبیب (علاقہ تھانہ بولانی) اور امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پرسوال (علاقہ تھانہ کڑیانوالہ) کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران سے ملاقات کر کے سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔

ڈی پی او کمپلیکس میں جدید لیڈیز لاؤنج قائم

بریفنگ میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و فعالیت، واک تھرو گیٹس، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter