پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ Meera نے نئی نسل کے فنکاروں، خصوصاً جین زی، کو اپنے اور سینئر اداکاروں کے مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے اپنے فلمی کیریئر کی یادیں تازہ کیں اور مختلف فلموں میں کام کرنے کے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم Khoey Ho Tum Kahan میں Babar Ali کے ساتھ کام کرنے کی بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، جبکہ فلم Inteha کے دوران Saminah Peerzada، Usman Peerzada، ذیشان سکندر اور Humayun Saeed کے ساتھ کام کرنا یادگار رہا۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم "انتہا” ہمایوں سعید کے ساتھ ان کی پہلی فلم تھی، جس نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔
شان شاہد اور اداکارہ میرا کے انکشافات: فلم ‘سائیکو’ کے کردار سے متعلق دلچسپ گفتگو
جین زی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ نئی نسل کے فنکار ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے نوجوان اداکاروں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم Psycho دیکھیں اور اس سے بہتر فلم بنا کر دکھائیں۔
میرا کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان فنکار واقعی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں تو انہیں ان کے اور Shaan Shahid جیسے سینئر اداکاروں کے معیار تک پہنچ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر نئی نسل ان کے ساتھ صحت مند مقابلہ کرے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو مزید آگے لے کر جائے۔
