پاکستانی اداکار Muneeb Butt ایک بار پھر اپنے مثبت رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک معمولی حادثے کے بعد انتہائی شائستگی اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق منیب بٹ ایک مارکیٹ میں گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی اسٹارٹ کرتے وقت غلطی سے ایک شخص کو ہلکی سی ٹکر لگ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد اداکار فوری طور پر گاڑی سے باہر آئے اور متاثرہ شخص کے پاس جا کر اس کی خیریت دریافت کی۔
منیب بٹ نے نہ صرف اس شخص کو گلے لگا کر تسلی دی بلکہ مکمل اطمینان کیا کہ وہ محفوظ اور خیریت سے ہے۔ ان کے اس نرم مزاج اور ذمہ دارانہ رویے نے وہاں موجود افراد کو بھی متاثر کیا۔
منیب بٹ شادی میں کھانا ضائع کرنیوالے مہمانوں پر سیخ پا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین اداکار کی عاجزی اور شرافت کی تعریف کر رہے ہیں۔ کئی مداحوں نے انہیں “ڈاؤن ٹو ارتھ” اور “حقیقی جینٹل مین” قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے جن میں انہوں نے منیب بٹ کے خوش اخلاق رویے کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ Aiman Khan اور منیب بٹ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جبکہ منیب بٹ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوش اخلاقی کی وجہ سے بھی مداحوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
