شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ کو نکاح نامے کا حصہ بنانے کی تجویز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ماہرِ صحت Dr Saqib Ansari نے نکاح نامے میں شادی سے پہلے خون کے ٹیسٹ کی شرط شامل کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ یہ بات انہوں نے National Thalassemia Conference کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

latest urdu news

کانفرنس کا انعقاد Umair Sana Foundation کے زیر اہتمام کیا گیا، جس میں ماہرین صحت، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر Dr Nasir سمیت دیگر ماہرین نے پاکستان میں Thalassemia کی روک تھام اور علاج پر تفصیلی گفتگو کی۔

سینیٹر Rubina Qaimkhani نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، جس کے لیے تعلیمی اداروں اور میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مریض بچوں کے لیے بروقت خون کی فراہمی کو بھی اہم قرار دیا۔

رکن اسمبلی Farhan Farooq نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے تھیلیسیمیا کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، اس لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں سی بی سی اور شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے پر زور دیا۔

پنجاب میں کم عمری کی شادی پر سخت پابندی کا بل منظور

صوبائی وزیر Nasir Hussain Shah نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب تھیلیسیمیا کے بارے میں شعور میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نادرا سینٹرز کے ساتھ تھیلیسیمیا مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نکاح نامے میں خون کے ٹیسٹ کی شرط شامل کرنے سے Thalassemia جیسے موروثی مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، جیسا کہ بعض ممالک اس حوالے سے کامیاب مثالیں قائم کر چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter