Dubai میں حکومت نے پراپرٹی سے متعلق ویزا قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولتیں متعارف کرا دی ہیں۔ اب جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزا حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔
نئے قوانین کے تحت 2 سالہ ویزا کے لیے سنگل مالک ہونے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد مشترکہ ملکیت رکھنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم حکام کے مطابق مشترکہ پراپرٹی میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری ہوگا۔
مزید یہ کہ 2 سالہ انویسٹر ویزا کو بھی زیادہ قابلِ رسائی بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد دبئی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہو سکیں۔ اس کے ساتھ دیگر طویل مدتی ویزا پالیسیز بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔
دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر سواروں کے لیے نئے سخت قوانین نافذ
5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کے لیے کم از کم 10 لاکھ درہم کی مالی شرط بدستور موجود ہے، جبکہ درخواست گزار کی عمر کم از کم 55 سال ہونی چاہیے۔ اسی طرح 10 سالہ گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری لازمی قرار دی گئی ہے۔
گولڈن ویزا رکھنے والوں کو فیملی ممبرز اور گھریلو عملے کی اسپانسرشپ کی سہولت بھی حاصل ہوگی، جبکہ انہیں متحدہ عرب امارات سے باہر قیام کی بھی اجازت دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیز سے دبئی میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید بڑھیں گے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں مدد ملے گی۔
