پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات: ٹرانسپورٹ کرایوں میں نیا اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کرایوں میں تقریباً 3 سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

latest urdu news

نئے نرخوں کے مطابق لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3350 روپے سے بڑھا کر 3480 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملتان کا کرایہ 1760 سے بڑھ کر 1810 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح اوکاڑہ جانے کا کرایہ 800 سے بڑھا کر 850 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر شہروں کے لیے بھی نئے کرایے نافذ کر دیے گئے ہیں۔ لاہور سے ڈیرہ غازی خان کا کرایہ 1990 سے بڑھ کر 2050 روپے، بہاولپور کا 2100 سے بڑھ کر 2160 روپے کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، سکھر کا کرایہ 6450 سے بڑھ کر 6710، حیدرآباد کا 9270 سے بڑھ کر 9640 روپے تک جا پہنچا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسی طرح لاہور سے پشاور کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جو اب 3480 سے بڑھ کر 3530 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس پر صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter