لاہور میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل، ماں ہی قاتل نکلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Lahore کے علاقے اچھرہ میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس نے چند گھنٹوں میں تین بچوں کے قتل کی گتھی سلجھا لی، جس میں انکشاف ہوا کہ بچوں کی اپنی ماں ہی قاتل ہے۔

latest urdu news

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن Zeeshan Raza نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جائے وقوعہ کے شواہد اور میاں بیوی کے بیانات میں تضاد نے تفتیش کو اہم رخ دیا، جس کے نتیجے میں حقیقت سامنے آگئی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس کے شوہر کی جانب سے اس کے کردار اور بچوں پر شک کیا جاتا تھا، جس پر وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

لاہور: اچھرہ میں دلخراش واقعہ، تین کمسن بچوں کو قتل کر دیا گیا

ملزمہ کے مطابق اس نے بازار سے چاقو خریدا اور اسی سے اپنے تینوں بچوں کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد اس نے خود کو بے قصور ظاہر کرنے کے لیے ایک ڈرامہ رچایا اور الزام اپنی ساس پر ڈالنے کی کوشش کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز Faisal Kamran کے مطابق خاتون واردات کے بعد گھر کو تالہ لگا کر باہر چلی گئی اور واپس آکر صورتحال کو مختلف انداز میں پیش کیا، تاہم اس کے بیانات اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد نے اس کے دعووں کو غلط ثابت کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں ملزمہ نے بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی تھی، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

یاد رہے کہ 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امہ حبیبہ کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی تھیں، جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter