5
لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور انہیں تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ واقعے کے وقت بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد بچوں کے چچا کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔
لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں مبینہ پولیس تشدد، پورا تھانہ عملہ معطل
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
