ریڈ زون کی بندش، اسلام آباد میں سرکاری دفاتر اور عدالتیں آج بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور وفاقی اداروں نے آج کے لیے ورک فرام ہوم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن پاکستان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور ملازمین گھروں سے کام کریں، تاہم انہیں شہر میں موجود رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت نے بھی آج کے لیے عدالتی امور معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث سماعتیں نہیں ہوں گی اور چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک روزہ تعطیل دی گئی ہے۔ 21 اپریل کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ عدالتی عملہ گھروں سے فرائض انجام دے گا۔

اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی، ریڈ زون سیل، ٹرانسپورٹ بندش سے شہریوں کو مشکلات

مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرار کے مطابق ریڈ زون میں سیکیورٹی صورتحال اور بندش کے باعث عدالت کو بند رکھنے کا اقدام کیا گیا ہے، تاہم برانچ رجسٹریاں ضروری عدالتی اور انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter