ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسکول کی طالبات کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اس سانحے پر سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معصوم بچیاں ایک المناک واقعے کا شکار ہوئیں جس نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
قومی یومِ دختران کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ وہ اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مگر اس کے ساتھ ہی میناب کے اسکول کی شہید طالبات کی یاد نے اس خوشی کو اداسی میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بچیاں رمضان کے دوران مسلط کردہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں دشمن کی کارروائیوں کا نشانہ بنیں۔ صدر کے مطابق ایرانی قوم کو یقین ہونا چاہیے کہ ان معصوم جانوں کی قربانی کبھی ضائع نہیں جائے گی۔
ایران کا سخت مؤقف: امریکی کارروائی کا جلد جواب دینے کا اعلان
مسعود پزشکیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے خون کا حساب لیا جائے گا، جبکہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
