ایران کا سخت مؤقف: امریکی کارروائی کا جلد جواب دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر حملہ کھلی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، جس کا جواب جلد دیا جائے گا۔ انہوں نے اس اقدام کو "مسلح ڈکیتی” قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا۔

latest urdu news

بیان میں کہا گیا کہ جس جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ چین سے ایران کی جانب رواں دواں تھا اور اس پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس واقعے نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکی کارروائی کے بعد ایرانی فورسز نے ردعمل کے طور پر کچھ امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

ایران کا دعویٰ: جنگ کے دوران اسرائیلی ’ہرمیز 900‘ ڈرون تباہ اور ایک قبضے میں لے لیا گیا

ایرانی حکام نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے نتائج برآمد ہوں گے اور امریکہ کو اس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter