روس اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون میں پیش رفت، فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ طے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس اور بھارت نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین پر محدود پیمانے پر فوجی تعیناتی کر سکیں گے۔ یہ معاہدہ پانچ سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے۔

latest urdu news

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کا مقصد باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان فوجی ہم آہنگی اور اسٹریٹیجک روابط میں اضافہ متوقع ہے۔

معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کسی بھی وقت ایک ملک زیادہ سے زیادہ پانچ فوجی جہاز، دس لڑاکا طیارے اور تقریباً تین ہزار فوجیوں کو میزبان ملک کے علاقے اور فضائی حدود میں تعینات کر سکے گا۔ یہ تعیناتی باہمی رضامندی اور طے شدہ اصولوں کے تحت ہوگی۔

ایران میں سپریم لیڈر کی حمایت میں بڑے مظاہرے، تہران اور صنعا میں ریلیاں

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter