پاکستان کے مایہ ناز بیٹر Babar Azam نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے، جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
یہ کارنامہ انہوں نے Peshawar Zalmi کی قیادت کرتے ہوئے Quetta Gladiators کے خلاف میچ میں انجام دیا، جہاں وہ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل بابر اعظم Pakistan Super League کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل صرف 104 میچز میں حاصل کیا، جو ان کی مستقل مزاجی اور اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہے۔
کامیابی محنت سے ملتی ہے، اپنی ذمہ داری نبھانے پر یقین رکھتا ہوں: بابر اعظم
دوسری جانب جنوبی افریقا کے کھلاڑی Rilee Rossouw بھی پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بنے۔ اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے لیگ انتظامیہ نے ان کی مشترکہ تصویر بھی جاری کی، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔
