بابر اعظم: پشاور زلمی کے کپتان اور سابق قومی قائد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قسمت پر یقین رکھتے ہیں، مگر اپنی ذمہ داری پوری دیانتداری سے ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
پشاور زلمی کی قیادت کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل کامیابیوں کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور وہ اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم پلان پر عملدرآمد ہی کامیابی کی اصل وجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ان کی ترجیح ہے۔ بابر اعظم نے خاص طور پر سفیان مقیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
بنگلادیش سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور دیگر اہم کھلاڑی ڈراپ
انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی کی مہارت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ نوجوانوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز روز بدلتی رہتی ہیں، اس لیے ہر میچ کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے آنے والے میچز کے بارے میں کہا کہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہے اور جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔
