گجرات میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 700 کنال سرکاری زمین واگزار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 700 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عبدالقدیر زرکون کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں ریونیو، پیرا (PERA) اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا اور زمین کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کر متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق واگزار کروائی گئی اراضی محکمہ انہار کے سپرد کی گئی ہے۔

گجرات میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، دو ملزمان گرفتار

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرکاری زمینوں کے تحفظ اور ریاستی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام نے مزید واضح کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سرکاری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter