جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، 19 سالہ گمشدہ نوجوان بازیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی کال کے بعد 19 سالہ گمشدہ نوجوان کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ کے علاقے سے 19 سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مختلف مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا اور جدید طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں نوجوان کو ٹریس کر لیا۔

پولیس نے نوجوان کو بحفاظت بازیاب کر کے قانونی کارروائی کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا، جس پر لواحقین نے بروقت کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

جہلم پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن، 465 افراد کی چیکنگ، 10 افغان شہری گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter