بیٹی کے انصاف کیلئے ماں کی دہائی: ثناء یوسف کیس میں تاخیر پر غم و غصہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں گزشتہ سال قتل ہونے والی ٹک ٹاکر Sana Yousaf کی والدہ انصاف نہ ملنے پر آبدیدہ ہو گئیں۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے گہرے دکھ اور کرب کا اظہار کیا۔

latest urdu news

ثناء یوسف کی والدہ نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتیں اور اس غم میں کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں روز جیتی بھی ہوں اور مرتی بھی ہوں”، کیونکہ بیٹی کی یاد ہر لمحہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کو تقریباً ایک سال ہونے کو ہے، مگر اب تک انصاف نہیں مل سکا۔ ان کے مطابق ثناء ایک بہادر لڑکی تھی اور اس کا واحد “قصور” یہ تھا کہ اس نے ملزم سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

17 سالہ انفلوئنسر ثناء یوسف کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

اس کیس میں نامزد ملزم Umar Hayat عرف کاکا کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، تاہم متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔

ثناء یوسف کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے تاکہ نہ صرف ان کی بیٹی کو انصاف مل سکے بلکہ دیگر لڑکیوں کیلئے بھی ایک مثال قائم ہو اور انہیں یقین ہو کہ قانون ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter